Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

گارڈ کے ہاتھوں سپروائزر کا قتل: ’مالک نے مجھ پر جادو کروارکھا تھا، صبح اٹھتا تو منہ سے خون آتا تھا‘

پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردی
اپ ڈیٹ 11 جون 2024 10:58pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

لاہور میں نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے اپنے آپریشنز منیجر کو قتل کر دیا، پولیس نے سکیورٹی گارڈ مدنی جلیل کا بیان ریکارڈ کرلیا، سکیورٹی گارڈ نے نجی کمپنی کے مالک غلام رسول پر جادوٹونے کا الزام لگا دیا ۔

تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں نجی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ نے آپریشنز منیجر غلام رسول کو اس کے آفس کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مقتول غلام رسول اپنی گاڑی پر دفتر کے سامنے پہنچ کر گاڑی کی ڈکی سے سامان نکال رہا تھا، اسی دوران سکیورٹی گارڈ مدنی نے آکر مقتول سے ہاتھ ملایا اور ڈکی سے مقتول کی گن نکال کر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے گرفتار سیکیورٹی گارڈ مدنی جلیل کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے نجی کمپنی کے مالک غلام رسول پر جادوٹونے کا الزام لگا دیا۔

گارڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ متوفی نے مجھ پر جادو کروارکھا تھا، صبح اٹھتا تو منہ سے خون آتا اور کہیں بھی مجھے نوکری نہیں ملتی تھی۔

پانچ سال پہلے نجی کمپنی میں کام کرتا تھا مالک نے نکالا تو اسکے بعد کام نہیں ملا۔

سیکیورٹی گارڈ کے مطابق پانچ روز قبل بھی مارنے کے لئے آیا مگر متوفی گاڑی سے باہر نہیں نکلا تھا۔

پولیس نے ملزم کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی:سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کچرا اٹھانے والا نوجوان جاں بحق

کراچی : ویڈیو بنانے پر گارڈ نے وی لاگر کو قتل کردیا

lahore

lahore police

Security Guard Firing