Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیروز خان کی اسرائیل کو دی گئی گالی والی نمبر پلیٹ نے غلط فہمی پیدا کردی

دوسری شادی کے بعد فیروز خان منظر عام پر آکر دوبارہ تنقید کی زد کا شکار
شائع 11 جون 2024 06:06pm
تصویر: اسکرین شاٹ
تصویر: اسکرین شاٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور خود کو سوشل میڈیا پر بھی متحرک رکھتے ہیں۔

حال ہی میں ازدواجی زندگی کی شروعات کرنے والے فیروز خان شادی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر صارفین کی تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔

اس بار فیروز خان اپنی گاڑی کی ’نمبر پلیٹ‘ کی وجہ سے تنازعہ کا شکار ہوتے نظر آئے۔ اداکار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کی بی ایم ڈیبلیو کار کی نمبر پلیٹ پر ’ایف کے اسرائیل‘ لکھا دیکھ کر مداح طیش میں آگئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیروز خان اپنے مداحوں کو دیکھ کر مسکراتے اور ہاتھ کے اشارے سے ہیلو کہتے ہوئے آگے چل دیے۔

اداکار کی گاڑی جیسے ہی آگے بڑھی تو کیمرے نے خاص طور پر ان کی نمبر پلیٹ کی جانب زوم کیا تو اس پر ایف کے اسرائیل لکھا دیکھا گیا جسے دیکھ صارفین نے غصے کا اظہار کیا۔

گاڑی کی نمبر پلیٹ نے فیروز خان کے مداحوں کو دو گروپس میں تقسیم کر دیا۔ ایک گروپ وہ تھا جو نمبر پلیٹ پر اسرائیل کو گالی سمجھ کر اداکار کو سراہ رہے تھے تو دوسرا گروپ ان پر تنقید کرتے ہوئے فیروز خان کے نام کی شارٹ فارم سمجھ کر اداکار کی جانب سے اسرائیل کی حمایت پر غصے کا شکار نظر آئے۔

خیال رہے اس سے قبل فیروز خان کی جانب سے دوسری شادی کرنے پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا اور اب ان پر دوبارہ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Israel

Feroze Khan

Actor

Car Number Plate