Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنگی ٹاؤن میں ماں نے بیٹے کو قتل کر کے خودکشی کر لی

جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ مقتولہ کے شوہر کا ہے، ایس ایس پی ویسٹ
شائع 11 جون 2024 08:38pm

قتل یا خودکشی اورنگی ٹاؤن میں میں گھر سے ماں بیٹے کی لاش ملنے پر پولیس نے شوہر کو شامل تفتیش کر لیا ۔ پولیس نے قتل کے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جو کہ شوہر کا بتایا جاتا ہے ۔

لاش برآمد گی کا واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے الطاف نگر میں پیش آیا، جہاں گھر سے ماں بیٹے کی گولیاں لگی لاشیں ملی ہیں۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق جرم میں استعمال ہونے والا اسلحہ مقتولہ کے شوہر کا ہے جسے برآمد کر لیا گیا ہے۔

مقتولہ تانیہ کے شوہر قربان علی نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں آج مزدوری کرنے خیرآباد کے علاقے میں تھا کہ والدہ کی کال آئی، کام کے دوران میں موبائل فون نہ اٹھاسکا تو گاؤں سے بہن نے کال کر واقعے کی اطلاع دی۔

شوہر کے مطابق میرے چار بچے ہیں، بیوی نے بڑے بیٹے کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے، مجھے نہیں معلوم میری بیوی نے یہ انتہائی اقدام کیوں اٹھایا

مقتولہ کے شوہرنے بتایا کہ گھر میں کوئی پریشانی نہیں تھی ،کوئی لڑائی جھگڑا نہیں تھا میں جب گھر گیا تو بیوی اور بچے کی لاش موجود تھی، میرے پاس اسلحہ تھا جس کا لائسنس گاؤں میں ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کرے گی، لاشوں کی شناخت 30 سالہ خاتون تانیہ اور 13 سالہ بچے محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔

Murder

Karachi Police

sucide attempts