Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرانسفارمرز چوری کرنیوالا 5 رکنی منظم گروہ پکڑا گیا

گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس
شائع 11 جون 2024 05:14pm
فوٹو۔۔۔فیس بک / کوہاٹ صفحہ
فوٹو۔۔۔فیس بک / کوہاٹ صفحہ

کوہاٹ سے ٹرانسفارمرز چوری کرنیوالا 5 رکنی منظم گروہ پکڑا گیا۔ پولیس نے ٹرانسفارمرز چوری کی انوکھی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ارکان کو مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان اسید خان، عبداللہ، حبیب اللہ، اعتبار خان اور عمر خالد کا تعلق جرما اور مسلم آباد کے علاقوں سے ہے۔

پکڑے گئے چور گروہ کے قبضے سے لاکھوں مالیت کی سرقہ شدہ کوائلز اور واردات میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔

خیبر پختونخوا

PESCO

KPK Police