Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

صوبے اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم اسکول کے لیے 200 گز پلاٹ کی شرط مقرر
شائع 11 جون 2024 03:43pm

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔

ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشنز سندھ نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا، جس کے تحت صوبے اور شہر کے مضافاتی علاقوں میں قائم اسکول کے لیے 200 گز پلاٹ کی شرط رکھ دی۔

اسی طرح شہر کے پوش علاقوں کے لیے 400 گز پلاٹ کی شرط رکھ دی، 400 گز پلاٹ کے ساتھ اسکول کی عمارت میں 10 کمرے اور آر سی سی بلڈنگ ہونا لازمی قرار دی گئی ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق او لیول اور اے لیول کے اسکولوں کے قیام کے لیے کم از کم 400 گز کا پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شہر کے پوش علاقوں میں او لیول اور اے لیول اسکول کے لیے 600 گز پلاٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور ان اسکول کی عمارت میں کم از کم 15 کمرے ہونا لازمی ہیں۔

اسی طرح رجسٹریشن کے لیے بلڈنگ کا منظور شدہ نقشہ آلات سے لیس سائنس لیب لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ کمپیوٹر لیب، مناسب تعداد میں لائبریری کے اندر متعلقہ کتابیں، کینٹین، پینے کا پانی، صاف ستھرے واش رومز اور سی سی ٹی وی کیمرا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق معیار پر پورا نہ اترنے والے اسکول کو کسی صورت رجسٹریشن سر ٹیفیکیٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

karachi

Sindh government

Code of conduct

sindh schools

new schools