Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان دنیا کے پُر امن ممالک کی فہرست میں کون سے نمبر پر ہے

عالمی ادارے کی جانب سے رپورٹ جاری کی گئی ہے
شائع 11 جون 2024 03:05pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پاکستان جہاں دنیا بھر میں سیاسی منظر نامے اور کرکٹ کی بدولت مقبول ہے، وہیں اب پر امن ممالک میں بھی جگہ بناتا جا رہا ہے۔

انسٹیٹیوٹ برائے اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک کی امن کے حوالے سے درجہ بندی کی گئی ہے۔

اس رپورٹ میں پاکستان کی 2 درجے بہتری سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق 2 درجے بہتری کے بعد پاکستان 163 ممالک کی فہرست میں 140 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پر امن ممالک کی فہرست میں پاکستان آخری 24 ممالک میں شامل ہے تاہم اب صورتحال کچھ حد تک بہتر دکھائی دے رہی ہے۔

جبکہ آئی ای پی کی جانب سے درجہ بندی سیکیورٹی، تحفظ، تنازعات اور دیگر عناصر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسی فہرست میں بھارت کا 116 واں، سعودی عرب کا 102، چین کا 88، امارات کا 53، امریکا کا 132، بنگلادیش کا 93 اور سری لنکا کا 100 واں نمبر ہے۔

جبکہ آئیس لینڈ 1 اعشاریہ 112 اسکور حاصل کر کے مسلسل 16 ویں مرتبہ پر امن ترین ملک قرار دیا گیا ہے، جبکہ آئیس لینڈ کے بعد آئرلینڈ اور آسٹریا فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائے ہیں۔

اسی فہرست میں سوئٹزرلینڈ کا چھٹا، پرتگال کا 7 واں، ڈنمارک 8 ویں پر اور سلوانیا 9 ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ ملائیشیا 10ویں نمبر پر آیا ہے۔

جبکہ فلسطین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد اب اسرائیل 11 درجے تنزلی کے بعد 157 سے 155 پر پہنچ گیا ہے۔

پاکستان

report

most peaceful countries