Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب، اندورنی کہانی سامنے آگئی

اجلاس طلبی کی اطلاع نہیں دی گئی، شبلی فراز، محسن عزیز اور ذیشان خانزادہ نے بائیکاٹ کردیا
شائع 11 جون 2024 02:43pm

سینیٹر سلیم مانڈوی والا سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین منتخب کرلیا قائمہ کمیٹی برائے منصوبندی نے پیپلزپارٹی کی سینیٹر قراتہ العین مری کو چیئرپرسن منتخب کیا تو تحریک انصاف کے سینیٹرز شبلی فراز، محسن عزیز اور ذیشان خانزادہ نے اجلاس غیرقانونی قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ، سیکرٹری سینیٹ نے چیئرمین منتخب کرنے سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے چیئرمین شپ کیلئے صرف سینٹرسلیم مانڈوی والا کی نامزدگی کی درخواست کا بتایا۔ شبلی فراز نے اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس طلبی کی اطلاع نہیں دی گئی ۔ سینیٹر محسن عزیزبولے کمیٹی چیئرمین کا معاملہ باہمی رضا مندی سے طے کیا جاتا ہے۔

انہوںن ے کہا کہ قائمہ کمیٹی خزانہ اورقانون کا چیئرمین اپوزیشن سے لیا جاتا ہے، محسن عزیزاورشبلی فراز نے اجلاس غیرقانونی قراردیتے ہوئے بائیکاٹ کردیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ جمہوری طریقہ کاراختیار کیا ہے ہم نے انہیں دوسری کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش کی۔

فیصل واوڈا نے شیری رحمان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ سی ڈی اے کی زمین پرقبضہ کرنے اورشورمچانے سے ریلیف نہیں ملے گام کمیٹی نے متفقہ طورپرسینٹر سلیم مانڈوی والا کوچیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ منتخب کرلیا۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبندی کی چیئرپرسن قراتہ العین مری منتخب کیا گیا ، سینیٹر شہادت اعوان نے قراتہ العین مری کونامزد کیا تھا ، سینیٹرذیشان خانزادہ نے کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

پاکستان