Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کردیں
شائع 11 جون 2024 01:08pm

وزارت داخلہ نے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ملکی سلامتی اور سکیورٹی کے تناظر میں وزیر داخلہ نے بڑا اقدام اٹھائے ہوئے بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں کو ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنی وزارت کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر داخلہ کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کردیا، مراسلہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوادیا گیا۔

پاکستانی کن کن ملکوں کا سفر ویزا لیے بغیر کرسکتے ہیں؟

وزارت کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ ایسے تمام پاکستانی جو کسی بھی بنیاد پر دوسرے ممالک میں پناہ لیں گے، ان کو پاسپورٹ نہیں ملے گا، ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیے جائیں گے اور ان کی دوبارہ تجدید بھی نہیں کی جائے گی۔

Interior Minister

overseas Pakistanis

اسلام آباد

Passport

interior ministry

pakistani passport

mohsin naqvi