Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے دوران ’چیتے کی چہل قدمی‘

نومنتخب حکومت کی حلف برداری کی تقریب صدارتی محل میں جاری تھی
شائع 11 جون 2024 12:57pm
تصویر بذریعہ: غیر ملکی میڈیا
تصویر بذریعہ: غیر ملکی میڈیا

بھارت میں انتخابات کے بعد وزیر اعظم کی حلف برداری میں مبینہ طور پر چیتے کی موجودگی نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

دارالحکومت نئی دہلی میں نو منتخب حکومت کے لیے صدارتی محل میں تقریب منعقد تھی، جہاں بھارتی صدر اور نریندر مودی بھی موجود تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں گارڈ آف آنر کے وقت جنگلی جانور کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم اس میں کتنی حقیقت ہے، یہ اب جا کر سامنے آئی ہے۔

میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا جا رہا تھا کہ تقریب میں گارڈ آف آنر کے دوران چیتا گھومتا ہوا دکھائی دیا ہے۔

تاہم اب اس جانور سے متعلق دہلی پولیس اور محکمہ جنگلات کا بھی ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

تصویر بذریعہ: ایکس/ اسکرین شاٹ

دہلی پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے ردعمل میں کہنا تھا کہ میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں جس میں راشترا پتی بھون میں چیتے کی موجودگی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

دہلی پولیس کا بتانا تھا کہ ان خبروں میں صداقت نہیں ہے، کیمرے میں نظر آنے والا جانور ایک عام سی گھرلو بلی تھی، خدارا ایسی کسی افواہ پر کان نہ دھریں۔

جبکہ محکمہ جنگلات کی جانب سے بیان میں کہنا تھا کہ صدارتی محل میں کسی چیتے کے دیکھے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دونوں اداروں کی جانب سے بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب نو منتخب بھارتی وزیر اعظم مودی کی حلف برداری کی تقریب کے عین عقب میں ایک چیتے نما جانور گھوم رہا تھا، جس پر سوشل میڈیا سمیت میڈیا پر یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ یہ چیتا ہے۔

india

New Delhi

leopard

animal