Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کس ملک کی خوش نصیب خاتون عازمِ حج نے رواں سال حج سیزن میں بچے کو جنم دیا

نومولود کی پیدائش مکہ کے مقامی اسپتال میں ہوئی
شائع 11 جون 2024 10:44am
تصویر بذریعہ: ایس پی اے/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: ایس پی اے/ فائل فوٹو

حج کا موقع جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، وہیں عازمین حج کے لیے بھی انتہائی خاص لمحہ ہوتا ہے، جو کہ شاید کئی عازمین حج کو زندگی میں ایک بار ہی ملتا ہے۔

حال ہی میں ایک خاتون عازم حج کی زندگی میں ایک ایسا موقع آیا ہے، جو کہ شاید اس کی زندگی کے سنہرے اور یادگار لمحات میں شامل ہو گیا ہو۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر ملکی خاتون عازم حج ماں بن گئی ہیں۔

کسی بھی غیر ملکی خاتون کے لیے یہ ایک بہت ہی بڑا موقع ہوتا ہے، اور اگر یہی موقع مقدس زمین پر ملے، تو خوشی مزید دوبالا ہو جاتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں حج کے لیے آئی خاتون نے مکہ مکرمہ میں بچے کو جنم دیا ہے۔

حج سے قبل سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری شروع

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ نائجرین خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر خاتون عازم حج کے ہاں بچے کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے۔

مکہ مکرمہ کے مقامی میٹرنٹی اور چلڈرن اسپال میں نومولود کی پیدائش ہوئی ہے، جبکہ والدین نے بچے کا نام ’محمد‘ رکھا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی ہے اور اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔

جبکہ ڈاکٹرز کا تسلی دیتےہوئے کہنا تھا کہ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔

Saudia Arabia

Nigeria

Newborn Baby

Hajj 2024

Muhammad