داسو ہائیڈرو منصوبہ، عالمی بینک نے ایک ارب ڈالرز قرض کی منظوری دے دی
ملکی معیشت کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی، عالمی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق داسو ڈیم کے لیے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے داسو ڈیم کے لیے فنڈنگ کی منظوری دی گئی، فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے۔
اقتصادی سروے 2024: جی ڈی پی 2.38 فیصد رہی، فی کس آمدن میں اضافہ ہوگیا
عالمی بینک کے مطابق منصوبے سے بجلی کی سپلائی میں بہتری اور توسیع ہوگی، منصوبے سے عوام کو سماجی و معاشی سہولیات تک رسائی ہوگی۔
عالمی بینک کی پاکستان کے 2 منصوبوں کیلئے 149.7ملین ڈالر کی منظوری
عالمی بینک نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کے لیےگیم چینجر ثابت ہوگا، منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہوسکے گی۔
عالمی بینک کے مطابق منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 میگا واٹ سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، پہلےمرحلے میں بجلی کا پیداواری تخمینہ 2160 میگا واٹ ہے۔
عالمی بینک نے بتایا کہ پاکستان کے توانائی شعبےکو کئی چینلجز کا سامنا ہے، داسو ہائیڈرو منصوبہ دنیا کی بہترین سائٹس میں سے ایک ہے۔
Comments are closed on this story.