Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شانگلہ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا
شائع 11 جون 2024 08:42am

شانگلہ میں بشام کے علاقے بر باٹکوٹ میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ضلع شانگلہ میں بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں خراب سڑک کی وجہ سے جیب گہری کھائی میں جاگری۔

اس المناک حادثے میں 6 افراد اپنی زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے اسپتال منتقل کردیا، جہاں پر ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

ضلع شانگہ میں خراب سڑکوں کی وجہ سے اس قسم کے حادثات روز کا معمول بن گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بھی جیب کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

خیبر پختونخوا

traffic accident

fall into deep

shangala

jeep fall into deep