Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدت میں نکاح کیس: بشریٰ بی بی اور عمران خان کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پراعتراضات عائد کررکھے تھے
شائع 10 جون 2024 07:43pm

بشریٰ بی بی اور عمران خا ن کی درخواستیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

عدت میں نکاح کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پراعتراضات عائد کررکھے ہیں لیکن اب عمران خا ن اور ان کی اہلیہ کی دونوں درخواستوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گئی ۔

درخواست میں مققف اپنایا گیا ہے کہ سیشن کورٹ میں زیرالتواء سزا معطلی کی درخواست پرہائیکورٹ فیصلہ کرے، کیس واپس بھیج کرسیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے۔

عمران خان نے درخواست کی ہے کہ کیس واپس بھیج کرسیشن جج شاہ رخ ارجمند کومحفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے، دوسری صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔

بشریٰ بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے جبکہ عمران خان کی درخواست سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

Nikah Case

Iddat Nikah Case

BUSHRA BIBI CASE