Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی اقتصادی کونسل نے 3060 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی

وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1500ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 1560ارب روپے ہوگا،
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 10:38pm

اسلام آباد قومی اقتصادی کونسل نے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دی،وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم 1500ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کا حجم 1560ارب روپے ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وفاقی وزراخواجہ آصف ،محمد اورنگزیب ،احسن اقبال ، وزرائے اعلی مریم، نوازشریف، مرادعلی شاہ، علی امین گنڈاپور، سرفرازبگٹی اورصوبائی وزرا سمیت دیگر بھی شامل تھے۔

قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے تین ہزار ساٹھ ارب روپے کے قومی ترقیاتی پروگرام کی منظوری دے دی، وفاقی ترقیاتی پروگرام کا حجم پندرہ سو ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کا حجم پندرہ سو ساٹھ ارب روپے ہوگا، جس میں سو ارب روپے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

فیصلہ وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کےاجلاس میں کیا گیا،اہم بیٹھک میں چاروں صوبوں کے وزراعلی اوردیگرحکام شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے ایجنڈا کواتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، قومی اقتصادی کونسل نے 5 سالہ منصوبے کی منظوری دے دیدی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وفاق 14 سو ارب روپے بجٹ سے اور 100 ارب روپے پی پی پی شراکت داری ہو گیآئندہ مالی سال 3.6 فیصد، پانچ سالہ پلان کے تحت مالی سال 2029 میان 6 فیصد گروتھ ہو گی،

اجلاس میں آئندہ پانچ سال میں معاشی ترقی کا ہدف اوسطا 5.1 فیصد رکھنے، زراعت کی گروتھ کا ہدف 2 فیصد، آئندہ صنعتی گروتھ کا ہدف 4.4 فیصد، جب کہ خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4.1 فیصد رکھنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اگلے مالی سال برآمدات کا ہدف 40.5 ارب ڈالر، درآمدات کا ہدف 68.1 ارب ڈالر رکھنے کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا ہدف 30.2 ارب ڈالر جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اور کمیٹی پی ایس ڈی پروگرام پر اتفاق رائے کے لیے متعلقہ حکام سے بات چیت کریں گی۔ اسٹیرنگ کمیٹز کی صدارت وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کریں گے۔

آزاد جموں و کشمیر کمیٹی میں امیر مقام، راجہ اشرف، خورشید شاہ، نوید قمر اور حنیف عباسی شامل ہونگے۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ قومی اقتصادی ملکی معیشت کے حوالے سے اہم فیصلوں کا سب سے بڑا فورم ہے، جس کو معیشت کی بحالی کیلئے اہم فیصلوں کیلئے استعمال کریں گے۔

وزیرِاعظم نے قومی اقتصادی کونسل کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنیکی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، زراعت کی ترقی کیلئے صوبوں سے مشاورت انتہائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے ملکی ترقی، معاشی بحالی اور خوشحالی کیلئے حکومت موجودہ وسائل کے استعمال یقینی بنائے گی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے لکی مروت حملے کے شہدا کیلئے دعامغٖفرت اورلواحقین کیلئے صبروجمیل کی دعا کی گئی۔

PMLN

PM Shehbaz Sharif

RANA SANAULLAH KHAN