Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاثرغلط ہے کہ عمران خان کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، سلمان اکرم

سب بھول کر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتا، پی ٹی آئی رہنما
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 06:49pm

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم کا کہنا ہے یہ تاثر غلط ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی سے بات نہیں کرنا چاہتے، اگر یہ کہیں کہ سب کچھ اچھا ہے سب بھول جاؤ اور پھر ڈائیلاگ کریں گے، تو یہ طریقہ کار ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالتوں نے حکومت کو بانی پی ٹی آئی کیخلاف جعلی مقدمات سے روک دیا تو وہ جلد باہر آجائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے استعمال میں صرف ایک دس بائی آٹھ کا کمرہ ہے، جہاں کچھ سہولتیں عدالت کے حکم پر فراہم کی گئیں، جو ایک سابق وزیراعظم کے استحقاق کے برابر نہیں ہیں ۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ جو اس ملک کے معاشی مسائل ہیں ان کا حل راتوں رات ممکن نہیں، ہتک عزت کا معاملہ کا قانون سوشل میڈیا اور میڈیا پر قدغن لگانے کے لئے لایا گیا ہے، بنیادی حقوق جو آئین نے ہمیں دئیے ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں، ہمیں مل بیٹھ کر بات کرنے کا حق بھی آئین نے دیا ہے لیکن الیکشن پر جو ڈاکہ ڈالا گیا وہ تمام آپ سب کے سامنے ہے، آپ ان موضوعات پر بات کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں لیکن اگر یہ کہیں کہ سب کچھ اچھا ہے سب بھول جاؤ اور پھر ڈائیلاگ کریں تو یہ ڈائیلاگ کے زمرے میں نہیں آتے۔

سلمان اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائفر سیاسی کیس تو نہیں ایک مضحکہ خیز معاملہ تھا، کہا گیا سائفر پر ایک کوڈ ہوتا ہے، اگر کوڈ کسی کے ہاتھ لگ جائے تو بڑا نقصان پہنچتا ہے، پتا چلا کہ سائفر تو ہمیشہ وزارت خارجہ میں رہتا ہے، اگر وزیراعظم آفس کو کاپی جائے اور گم ہوجائے تو سیکرٹری اطلاع دے، کوئی جرم نہیں ہے، اس کاپی پر کوئی کوڈ نہیں ہوتا، وہ اطلاع کے لئے کاپی ہوتی ہے، اگر گم بھی ہوگیا ہے تو کیا امریکا سے ہمارے تعلقات خراب ہوگئے ہیں؟

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تقریر کے دوران کاغذ کا ایک ٹکڑا لہرایا گیا، اس سے کیا قومی راز افشاں ہوئے؟ ایک وزیراعظم کو مکمل اختیار ہے کہ اگر وہ سمجھے کہ پاکستان کو کسی بیرونی طاقت کے عمل کی وجہ سے ٹھیس پہنچ رہی تواس پرپابندی نہیں کہ وہ خاموش بیٹھا رہے۔

pti

Imran Khan cases

salman akram raja

Cypher case