Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوبز میں کام کرنے پر پشتو گلوکارہ قتل

ملزمان گلوکارہ کو شوبز میں کام کرنے سے منع کررہے تھے، پولیس
شائع 10 جون 2024 06:01pm
فائل - فوٹو
فائل - فوٹو

نوشہرہ میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پشتو گلوکارہ کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق ملزمان گلوکارہ کو شوبز میں کام کرنے سے منع کررہے تھے۔

نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں پشتوں فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق اداکارہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق قتل کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی البتہ ملزمان گلوکارہ کو شوبز میں کام کرنے سے منع کررہے تھے، اداکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے ہے اور پشاور میں رہائش پزیر تھی۔

پولیس نے مقتولہ خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئےمیاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا۔

KPK

Murder

KPK Police