Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

انڈسٹریز ایسوی ایشنز کا فاٹا پاٹا میں صنعت کو دی گئی ٹیکس چھوٹ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

اگر فاٹا پاٹا کے عوام کو کوئی ریلیف دینا ہے تو بجلی کے بلوں میں دیں،شیخ عبدالرزاق
شائع 10 جون 2024 05:34pm

گھی،اسٹیل اور پائپ انڈسٹریز ایسوی ایشنز کے عہدیداران نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انڈسٹری کا فاٹا پاٹا میں صنعت کو دی گئی ٹیکس چھوٹ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

شیخ عبدالرزاق پاکستان وناسپتی مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شیخ عبد نے کہا کہ وزیر اعظم و آرمی چیف سے درخواست ہے فاٹا پاٹا کو مزید ٹیکس چھوٹ نہ دیں۔ اگر فاٹا پاٹا کے عوام کو کوئی ریلیف دینا ہے تو بجلی کے بلوں میں دیں

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں صنعت بند ہونے سے بے روزگاری بڑھے گی، حکومت تمام ملک کی تمام صنعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ دے۔

اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما خرم مغل نے کہا کہ انڈسٹریلائزیشن انتہا کی نچلی سطح پر جا چکی ہے ،اگر فاٹا پاٹاکوٹیکس چھوٹ ملی تو ہمیں صنعت بند کرنا پڑیگی۔ میٹریل ٹیکس فری زون میں منگوا کر مصنوعات ٹیکس زون میں بیچی جا رہی ہیں ٹیکس چھوٹ میں ابھی تک توسیع دی جا رہی ہے، اب ان کو مزید سہولیات دینا ممکن نہیں رہا۔ دوسری صنعت فاٹا پاٹا کی صنعتوں کا مقابلہ نہیں کر سکے گی۔

جبکہ اسٹیل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما خالد جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صنعتیں بند ہو رہی ہیں مزید ٹیکس چھوٹ نہ دیں ورنہ دوسال میں دوسری صنعت بند ہو جا ئیں گی، چھوٹ چلتی رہی تو فاٹا پاٹا کے ساتھ صنعتی زونز میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ہماری اربوں روپے کی سرمایہ کاری کوخطرہ لاحق ہے، ملک میں مقامی صنعت کی گروتھ رک چکی ہے کیا کسی کو نظر نہیں آتا کہ کاروبار کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے، اسٹیل کے ریٹ میں پینتالیس ہزارروپے فی ٹن کا فرق ہے مقامی صنعت کو چلانے کیلئے برابری کا مواقع دیا جائے، فاٹا پاٹا کے لیے آنے والا خام میٹریل راستے میں ہی بک جاتا ہے، تمام رعایتوں کا غلط استعال کیا گیا، فاٹا پاٹا کی صنعت کو مزید چھوٹ دینا نقصان دہ ہو گا۔

press conference

Fata

Industry