Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی: موٹر وے سالٹ رینج پر گیس باؤزر کھائی میں جاگرا، 6 افراد جاں بحق

گیس باؤزر بریک فیل ہونے پر مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرایا، ترجمان موٹر وے
شائع 10 جون 2024 05:07pm
فوٹو۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔ آج نیوز

راولپنڈی: موٹر وے سالٹ رینج پر گیس باؤزر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق حادثہ گیس باؤزر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر سڑک پر درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرایا۔

مسافر جیپ دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق 5 زخمی، 11 افراد لہروں کی نذر ہوگئے

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گری، جس کے بعد موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، اور امدادی کاروائیاں شروع کی گئیں۔

شاہراہ کاغان سے بابو سر ٹاپ تک برف ہٹادی گئی، شاہراہ 7 ماہ بعد کھول دی گئی

ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی سے فیصل آباد کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا۔

rawalpindi

traffic accident

national highway authority