Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

سونف کا ٹھنڈا شربت، ہیٹ ویو سے محفوظ رہنے کا موثر طریقہ

ہاضمہ درست رکھنے میں معاون ہونے کے علاوہ سونف کا شربت کئی دوسرے طبی فوائد کا بھی حامل ہے
شائع 10 جون 2024 03:38pm

سونف کا شربت ایک مزیدار اور ٹھنڈک پہنچانے والا مشروب ہے۔ یہ گرمیوں کے مہینوں کے لیے پرفیکٹ ہے۔ سونف سے تیار کردہ یہ شربت نہ صرف تازہ دم کر دیتا ہے ،بلکہ ہاضمے میں بھی مفید ہے اور کئی طبی فوائد بھی رکھتا ہے۔

یہاں اسے گھر پر بنانے کی ترکیب پیش خدمت ہے۔

اجزائے ترکیب

سونف، آدھاکپ

شکر، ایک کپ

پانی، چار کپ

لیمن جوس، 1/4 کپ

نمک، حسب ذائقہ

آئس کیوبس

پودینہ کے پتے، گارنش کے لیے (آپشنل ہیں)

ترکیب

دو کپ پانی میں سونف کو ایک رات کے لیے بھگو دیں۔ یہ اس کے ذائقے اور ضروری تیل کے اخراج میں مدد دے گا۔

اگلے دن بھیگی ہوئی سونف کو پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں، جب تک کہ ایک اچھا مکسچر نہ تیار ہو جائے۔ پھر اسے ایک چھلنی یا ململ کے صاف کپڑے سے چھان لیں۔

ایک برتن میں،چھانی ہوئی سونف، شکر، اور بچاہوا دوکپ پانی شامل کر لیں۔اس مکسچر کو ابال آنے دیں۔اور پھر اسے اس وقت تک پکائیں، جب تک کہ شکر اچھی طرح نہ گھل جائے۔ پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں۔

ایک مرتبہ ،جب وہ ٹھنڈا ہوجائے، تو اس میں لیمن جوس اور ایک چٹکی نمک ڈال کر چمچ سے ہلالیں۔ کم از کم ایک گھنٹے کے لیے اسے ریفریجریٹر میں رکھ دیں۔

ٹھنڈے ٹھنڈے شربت کو گلاس میں ڈال کر اس میں کچھ آئس کیوبس ڈال دیں۔ تازہ پودینے کے پتوں سے گارنش کرلیں، اگر ضرورت ہو۔

دسترخوان

Heatwave

lifestyle

energy drinks