Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وسیم اکرم پھٹ پڑے، ’کھلاڑی ایک دوسرے سے بات کرنا پسند نہیں کرتے، انہیں گھر بھیج دیں‘

برسوں کے تجربے کے باوجود رضوان جیسے کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی کی کمی ہے، سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم
شائع 10 جون 2024 03:03pm

سابق پاکستانی فاسٹ بولر وسیم اکرم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد خراب کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی ٹی) پر تنقید کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ’ٹیم میں ایسے کھلاڑی ہیں جو ایک دوسرے سے بات نہیں کرنا پسند نہیں کرتے، یہ بین الاقوامی کرکٹ ہے اور آپ اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں، ایسے کھلاڑیوں کو گھر بھیج دیا جائے‘۔

انہوں نے کہا کہ برسوں کے تجربے کے باوجود رضوان جیسے کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ رضوان کو وکٹ لینے میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کے رول کو پہچاننا چاہیے تھا اور گیندوں کو زیادہ محتاط انداز میں کھیلنا چاہیے تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑی مطمئن دکھائی دے رہے تھے، یہ خیال کرتے ہوئے کہ ناقص کارکردگی کی ذمہ داری کوچز کو برطرفی کا باعث بنے گی اور انہیں کچھ نہیں ہوگا۔ وسیم اکرم نے نے کوچز کو برقرار رکھنے پر زور دیا لیکن ٹیم کی مکمل ’اوور ہال‘ کی حمایت کی۔

waseem akram

t20 cricket

icc mens t20 world cup