Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سیکیورٹی گارڈزکی بغیر تحقیق بھرتیاں سیکیورٹی رسک بن گئی

پنجاب کا اشتہاری و مفرور ملزم 14 ماہ تک کراچی میں سیکیورٹی گارڈ بنا رہا
شائع 10 جون 2024 02:43pm

کراچی شہر میں سیکیورٹی گارڈزکی بغیر تحقیق بھرتیاں سیکیورٹی رسک بن گئی۔ پنجاب کا اشتہاری و مفرور ملزم 14 ماہ تک کراچی میں سیکیورٹی گارڈ بنا رہا۔

تفتیش کے دوران گلشن اقبال بلاک 7 سے گرفتار ملزم وسیم نے اہم انکشافات کیے جبکہ ملزم کا ویڈیو بیان آج نیوز نےحاصل کرلیا۔

ملزم وسیم گزشتہ سال باغبانپورہ میں ناصر کو قتل کرکے فرار ہوا تھا، مقتول کی بیوی کو لے کر پہلے راولپنڈی پھر کراچی فرار ہوا۔ بیان کے مطابق وسیم اور فرح کراچی گلشن کے علاقے مدھوگوٹھ میں روپوش تھے۔

وسیم کو کراچی میں قاتل کو بغیر دستاویزات گھر اور نوکری ملی، گلشن مدہو گوٹھ میں 9 ہزار کرایہ پر گھر حاصل کیا، کچھ عرصہ سبزی منڈی میں مزدوری بھی کی۔

ملزم کے مطابق اس نے مزدوری کے بعد سیکورٹی کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ لگ گیا، سیکیورٹی کمپنی نے مجھ سے کوئی دستاویزات نہیں مانگی، مجھے بغیر کسی تربیت کے سیکیورٹی گارڈ بھرتی کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم قتل کرکےکراچی میں روپوش تھا جبکہ پنجاب پولیس تلاش میں آئی، خاتون سمیت ملزم کوگرفتارکرکےپنجاب پولیس کےحوالےکیا۔

پاکستان

security forces

karachi