Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میاں بیوی پر زنا کاری کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے انسپکٹر سمیت 5 اہلکار معطل

اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا
شائع 10 جون 2024 02:37pm

لاہور میں میاں بیوی پر زنا کاری کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے سی آئی اے انسپکٹر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا جبکہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق صدر ڈویژن میں تعینات سی آئی اے کے انسپکٹر ماجد اقبال نے 5 اہلکاروں کے ہمراہ ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور ہوٹل میں موجود میاں بیوی پر جھوٹا زناکاری کا مقدمہ درج کردیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور نے تحقیقات میں سنگین غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل کا مرتکب ثابت ہونے پر انسپکٹر ماجد اقبال سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

واقعے میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف ایس پی ساوتھ کو فوری انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

ڈی آئی جی سی آئی اے عمران کشور کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

lahore

Punjab police

false case adultery

5 officials suspended