Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ 7 ماہ بعد بحال

دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی، ترجمان
شائع 09 جون 2024 11:22pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

قومی ایئر لائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فیصل آباد اور کراچی کے درمیان فضائی رابطہ بحال کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سات ماہ کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز کراچی اور فیصل آباد کے درمیان آپریٹ کی گئی۔ دونوں شہروں کے درمیان پی آئی اے ہفتہ وار چار پروازیں چلائے گی، پہلی پرواز سے 170 مسافر روانہ ہوئے۔

پی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ فیصل آباد ایئر پورٹ پر پرواز کی روانگی کے وقت کیک کاٹا گیا اور مسافروں کو پھول پیش کئے گئے۔ مسافروں کو پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر، اسٹیشن منیجر، سول ایوی ایشن اور اے ایس ایف حکام نے رخصت کیا۔

یہ بھی پڑھیں :

پی آئی اے کتنے میں فروخت ہوگی، تخمینہ آگیا

پی آئی اے کون خرید سکتا ہے، حکومت نے شرائط جاری کرد

ترجمان کے مطابق پروازوں سے فیصل آباد براستہ کراچی بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کو بھی سہولت میسر آئے گی۔ پروازوں کی دوبارہ شروعات سے فیصل آباد کی کاروباری برادری کو تیز رفتار سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔

karachi

PIA

ٖFaisalabad

Civil Aviation Authority (CAA)