Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے اشتہار کی قیمت کیا ادا کی گئی؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی

گیم کے دوران اپنی پروموشنز کیلئے عالمی کمپنیوں نے اشتہارات پر کتنا خرچ کیا ہوگا
شائع 09 جون 2024 11:00pm

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سب سے بڑے میچ ”پاکستان بمقابلہ بھارت“ کے دوران چلائے گئے اشتہارات کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق براڈکاسٹرز اس میچ میں چلنے والے اشتہارات سے اربوں روپے کما رہے ہیں۔

بلومبرگ کے مطابق اس میچ کے جنرل ٹکٹ فی سیٹ تقریباً 27 لاکھ روپے تک میں فروخت ہوئے ہیں، وہیں دیگر لاؤنجز میں ایک ٹکٹ کی قیمت کروڑوں تک بھی پہنچی ہے۔

اب آپ اندازہ لگا سکتے ہیں ٹکٹ اتنا مہنگا ہے تو گیم کے دوران اپنی پروموشنز کیلئے عالمی کمپنیوں نے اشتہارات پر کتنا خرچ کیا ہوگا۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ، ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے دوران 10 سیکنڈ کے اشتہاری سلاٹ کے لیے مجموعی طور پر 48 ہزار ڈالرز تک دئے گئے ہیں، جو کہ پاکستانی تقریباً ایک کروڑ 35 لاکھ روپے تک بنتے ہیں۔

شاہینوں نے بھارتی سورماؤں کا غرور خاک میں ملادیا، پوری ٹیم 119 پر آؤٹ

بھارت میں منعقد ہونے والے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران 10 سیکنڈ کے اشتہار کی تخمینہ لاگت ایک کروڑ روپے سے زائد تھی۔

کوکا کولا، سعودی آرامکو اور ایمریٹس گروپ سمیت کچھ بڑی ملٹی نیشنل فرمز ہیں جو کرکٹ کے ایک ماہ کے شو پیس ایونٹ کو سپانسر کر رہی ہیں۔

میچوں کا شیڈول اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ برصغیر پاک و ہند اور جنوبی ایشیائی ممالک میں پرائم ٹائم کے اوقات میں دکھائے جاسکیں۔

PakvInd

ICC T20 World Cup

pak vs ind

Pakistan vs India

icc mens t20 world cup

Ads un India Pakistan Match