Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے دوران گراؤنڈ کے آسمان پر عمران خان کا نام نمودار

عمران خان کے حامیوں اور مخالفین میں جنگ چھڑ گئی
شائع 09 جون 2024 10:16pm

اتوار کو امریکا میں نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ایک طرف جہاں دنیا کی نظریں میدان میں کھیلتے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں اور سنسنی خیز مقابلے پر تھیں تو دوسری جانب قومی ٹیم کی جیت کیلئے دعا کی خاطر جب آسمان کی جانب نظر اٹھائی گئی تو لوگ حیران رہ گئے، کیونکہ امریکا کے آسمان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا نام لہرا رہا تھا۔

ٹاس ہوئی تو بارش کے باعث پہلا اوور مکمل ہوتے ہی میچ روک دیا گیا جو 9 بجے دوبارہ شروع ہوا۔

جس کے بعد لوگ دعا کرنے لگے کہ میچ بلاتعطل جاری رہے، سنسنی خیز میچ جاری رہا اور شائقین محو ہوگئے۔

اس دوران اچانک ایک جہاز اڑتا ہوا گراؤنڈ کے اوپر سے گزرا، اور لوگ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ اس کے پیچھے ”Release Imran Khan“ (عمران خان کو رہا کرو) کا بینر لہرا رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو عمران خان کے حامیوں نے خوب خوشی کا اظہار کیا۔

لیکن دیگر نے مختلف تبصرے کئے۔

رستم پاکستان کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

imran khan

PakvInd

ICC T20 World Cup

pak vs ind

Pakistan vs India

icc mens t20 world cup