Aaj News

پیر, جولائ 08, 2024  
01 Muharram 1446  

سعودی عرب نے حج سے قبل 3 لاکھ سے زائد عازمین کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا

سعودی سکیورٹی حکام کے لیے اس موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنا ہر سال ایک اہم اور حساس معاملہ ہوتا ہے
شائع 09 جون 2024 07:45pm

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے لاکھوں غیر رجسٹرڈ زائرین اور عازمین حج سے مکہ کو خالی کرا لیا ہے۔

سعودی سکیورٹی حکام کے لیے اس موقع پر ہجوم کو کنٹرول کرنا ہر سال ایک اہم اور حساس معاملہ ہوتا ہے، کیونکہ لاکھوں مقامی افراد کے علاوہ بہت بڑی تعداد میں دنیا بھر سے عازمین حج یہاں پہنچتے ہیں۔

یہ دنیا میں سب سے بڑا مذہبی اجتماع ہوتا ہے۔

رواں سال حج کا خطبہ دینے والے ’شیخ ماہر حمد المعیقلی‘ کون ہیں؟

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حالیہ دنوں میں مقدس شہر مکہ میں جو لوگ آئےان میں 153998 غیر ملکی بھی شامل تھے جو دنیا کے مختلف ملکوں سے سیاحتی ویزے پر آئے تھے۔ مگر ان کے پاس حج ویزا موجود نہ تھا۔

حج میں ’سیاسی نعروں‘ کی کوئی جگہ نہیں ہے، سعودی وزیر حج

سکیورٹی حکام نے ایسے 171587 افراد کو مکہ سے باہر بھیج دیا ہے جو سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں مگر مکہ کے رہنے والے نہیں ہیں اور ان کے پاس حج پرمٹ نہیں ہے۔

Saudia Arabia

Hajj 2024

hajj without permit