Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کامران ٹیسوری کراچی سے لے کر کشمور تک کے گورنر ہیں‘

کراچی: گورنر سندھ سے مسلم لیگ ن کے وفد کی ملاقات
شائع 09 جون 2024 05:48pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مسلم لیگ ن کے 5 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔

وفد کی سربراہی ن لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر شاہ محمد شاہ نے کی۔ وفد میں مسلم لیگ ن کے بزنس فورم کے صدر اشتیاق بیگ، جام کرم علی، جام قائم علی اور خالد شیخ شامل تھے۔

گورنر اور لیگی رہنماؤں کی ملاقات میں صوبہ کی ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمدشاہ نے کہا کہ کامران ٹیسوری کراچی سے لے کر کشمور تک کے گورنر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ (ن) کو خیرباد کہہ دیا

پیپلزپارٹی کا حکومت سے مجوزہ وفاقی بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو سیاست سے ہٹ کر صوبےکی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔

PMLN

federal cabinet

Governor Sindh

Pakistan People's Party (PPP)