Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس نے مراد سعید کو گرفتار کرلیا

عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دیا تھا، پولیس
شائع 09 جون 2024 04:58pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

کراچی میں بہن کو اس کے گھر میں گھس کر قتل کرنے والے بھائی مراد سعید کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق موچکو کی تفتیشی ٹیم نے جائیداد کے تنازع پر بہن کو قتل کرنے والے بے رحم بھائی کو گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت مراد سعید کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اظہر جاوید کے مطابق ملزم مراد سعید نے مواچھ گوٹھ بسم اللہ چوک پر واقع بہنوئی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تھا۔

اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ملزم کی فائرنگ سے اس کا بہنوئی عنایت شاہ بھی زخمی ہو گیا تھا، عدالت نے بھی ملزم کو مفرور قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

اسلام آباد: ٹیچر پراسرار طور پر لاپتہ، مقدمہ در

واقعے کا مقدمہ موچکو تھانے میں درج ہے، پولیس نے گرفتاری کے بعد ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

karachi

Crime

Karachi Police