Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈبہ پیک جوسز سے 20 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش

اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے
شائع 09 جون 2024 02:23pm

فروٹ جوس کونسل نے وفاقی بجٹ میں حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پر عائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کردی۔

فروٹ جوس کونسل کی جانب سے وفاقی بجٹ میں حکومت کو ڈبہ پیک جوسزپرعائد 20فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

ایف جے سی کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے اچانک ڈبہ بند فروٹ جوسز پر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے سے جہاں جوسز انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی ہے وہیں پھلوں کے کاشتکار اور کسان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس اقدام سے 100ملین ڈالرکی متوقع برآمدات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا کہ انڈسٹری سالانہ 60 ارب روپے کا کاروبار کرتی ہے، ڈبہ پیل کوز پر 18 فیصد جی ایس ٹی ہے، اس کے باوجود بجٹ سے ہٹ کر 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے میں مداخلت کریں اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پنجاب کی زراعت کے تحفظ کے لیے آئندہ مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں وفاقی حکومت کو ڈبہ پیک جوسز پرعائد 20 فیصد فیڈرل ایکسائزڈیوٹی ختم کرنے کی سفارش کریں۔

Nawaz Sharif

budget

federal budget

federal excise duty

Budget 2024 25

Fruit Juice Council

Canned juices

juices