Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب حکومت کا گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا فیصلہ

وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 11:25pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

صوبہ پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی، جبکہ انقلابی فیصلے کیے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی ایک ہی کام کرنے والے زائد اداروں کو ختم کردیا جائے گا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے محکموں کی ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ منصوبے کے تحت وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔

سائنس اور آرٹس سے ہٹ کر میٹرک اور انٹر ٹیک تعلیم لا رہے ہیں، وزیر تعلیم پنجاب

ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا۔ ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا۔

ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی ۔ حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی

lahore

Punjab Government

Maryam Nawaz Sharif