Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی کارپوریٹ کرائم ای سرکل کی لاہور میں کاروائی، ملزم گرفتار

کاروائی کے دوران جعلی انجن میں برآمد کر لیا گیا
شائع 09 جون 2024 01:26pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

ایف آئی کارپوریٹ کرائم ای سرکل لاہور نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی انجن بنانے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاروائی کے دوران جعلی انجن آئل بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر محمود کو چھاپہ مار کارروائی میں گرفتار کیا گیا۔

ملزم معروف کمپنی کے نام سے جعلی انجن آئل تیار کرنے اور ان کی فروخت میں ملوث ہیں۔ چھاپہ مار کارروائی شالیمار ٹاؤن میں واقع فیکٹری پر کی گئی، چھاپہ مار کارروائی میں مذکورہ فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ملزم کاپی رائٹ رجسٹریشن کے حوالے سے کوئی بھی دستاویزی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

فیکٹری سے بھاری مقدار میں جعلی انجن آئل کو تحویل میں لے لیا گیا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

lahore

Arrested

Engine