Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پر آ گئی

ڈکیتوں کی جانب سے اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹا گیا تھا
شائع 09 جون 2024 12:20pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں دن دیہاڑے شہریوں سے واردات کی سی سی ٹی وی منظر عام پرآگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک جے میں شہری سے ڈاکوؤں کی دن دیہاڑے لوٹ مار نے جہاں شہریوں کو خوف میں مبتلا کر دیا وہیں سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان نے سڑک پر کھڑے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر واردات کی۔

جبکہ واردات کے دوران ایک ملزم شہری پر اسلحہ سے تشدد کرتا رہا۔ تشددکےدوران شہری کےسرسےخون نکلنےلگا، جبکہ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

karachi

Robbery

Dacoity