Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

3 روز سے لاپتہ خاتون اژدھے کے پیٹ سے مل گئی

انڈونیشیا کی 45 سالہ فریدہ جمعرات سے لاپتا تھی، شوہر نے اژدہے کو ڈھونڈ نکالا، لاش پر کپڑے بھی سلامت تھے
شائع 09 جون 2024 10:46am

دنیا بھر میں حیرت انگیز اور دلچسپ واقعات سے متعلق خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو خوف میں بھی مبتلا کر دیتی ہیں۔

انڈونیشیا کی ایک لاپتا عورت 13 فٹ لمبے اژدہے کے پیٹ سے ملی ہے۔ گاؤں کے مُکھیا سٗوآردی روسی نے بتایا کہ یہ عورت جمعرات کو لاپتا ہوئی تھی۔ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

45 سالہ فریدہ کو اژدہے نے نگل لیا تھا۔ اُس کا سراغ شوہر نے لگایا۔ یہ واقعہ انڈونیشیا کے صوبے جنوبی سُلاویسی کے گاؤں کالیمپانگ کا ہے۔

فریدہ کے شوہر کو گاؤں سے کچھ دور ایک ویران مقام پر اُس کی کچھ چیزیں ملیں تو اُسے شک ہوا۔

چوری کی سزا ٹریڈ مل پر دوڑ، ویڈیو وائرل

لوگوں کی مدد سے علاقے کی چھان بین کرنے پر اُسے ایک ایسا ادژہا ملا جس کا پیٹ بہت پُھولا ہوا تھا۔ اُس کے پیٹ سے فریدہ کی لاش ملی۔ اُس کے جسم پر کپڑے بھی پورے تھے۔

جنوبی سُلاویسی میں گزشتہ برس لوگوں نے 8 میٹر لمبے اژدہے کو اس وقت مار ڈالا جب وہ ایک کسان کو نگلنے کی کوشش کر رہا تھا۔

2017 میں مغربی سُلاویسی میں ایک کسان لاپتا ہوا اور بعد میں 4 میٹر لمبے اژدہے کے پیٹ سے اُس کی لاش ملی۔

Indonesia

Women

Died

Python