Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی اونچی اڑان، دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو روند دیا

کینگروز کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 6 وکٹوں پر 165 رنز بناسکی
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 09:44am

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 36 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

آسٹریلیا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم 6 وکٹوں پر 165 رنز بناسکی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا 17 واں میچ ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا، جہاں دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیاکی اننگز

آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوور میں7 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ ڈیوڈ وارنر نے 39، مچل مارش نے 35 اور ٹریوس ہیڈ نے 34 رنز بنائے۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ: امریکا نے پاکستان کو شکست دے دی

ان کے علاہ مارکوس اسٹوئنس 30 اور گلین میکسویل نے 28 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی، جوفرا آرچر ، عادل رشید اور لیام لیونگسٹن نے ایک ایک جب کہ کرس جارڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی اننگز

آسٹریلیا کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم تیز رنز نہ بناسکی۔

7 اوورز میں 73 رنز کے شاندار آغاز کے بعد اوپنر فل سالٹ 37 اور پھر کپتان جوز بٹلر 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے علاوہ ول جیک 10، جونی بیئر اسٹو 7، معین علی 25 اور لیونگ اسٹن 15 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

ہیری بروک 12 گیندوں پر 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہیزل ووڈ اور اسٹوئنس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست

انگلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد گروپ بی میں آسٹریلیا کی ٹیم 2 میچز کھیل کر دونوں میں کامیابی کے ساتھ 4 پوائنٹس لیکر پہلے نمبر پر آگئی جبکہ انگلینڈ بدستور ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے سے چوتھی پوزیشن پر چلا گیا۔

امریکا میں شاہین شاہ کو بھارتی مداحوں نے گھیر لیا، ’بھارت کے خلاف اچھی باؤلنگ مت کرنا‘

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے اپنے افتتاحی میچ میں عمان کو 39 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ انگلینڈ کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اس لیے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

آسٹریلوی اسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش (کپتان)، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، میٹ ویڈ (وکٹ کیپر)، ٹم ڈیوڈ، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ شامل تھے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

انگلینڈ کے اسکواڈ میں فل سالٹ، جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، ول جیکس، جونی بیرسٹو، ہیری بروک، لیام لیونگسٹون، معین علی، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل تھے۔

T20 World Cup

Barbados

t20 cricket

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

australia vs england