Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار

21 مئی کو صحافی نصر اللّٰہ گڈانی میرپور ماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے
شائع 08 جون 2024 11:56pm

گھوٹکی پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی ۔ صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور نے کہا ہے کہ صحافی نصر اللّٰہ گڈانی کے قتل کا مرکزی ملزم کو علاقہ یارو لوند میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 21 مئی کو صحافی نصر اللّٰہ گڈانی میرپور ماتھیلو میں فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انھیں رحیم یار خان لے جایا گیا تھا تاہم طبعیت نہ سنبھلنے پر انھیں کراچی کے نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا اور 24 مئی کو کراچی میں دوران علاج و دم توڑ گئے تھے۔

Murder

Arrested

Journalists

journalists attack

LOCAL JOURNALIST KILLED

Journalism Nasrullah Gadani