Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور : بجلی کے ٹرانسفارمرز پرائیویٹ ورکشاپ میں رکھے جانے کا انکشاف

ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے لیسکو کے 3 لائن سپرنٹینڈنٹ گرفتار کرلیے
شائع 08 جون 2024 07:26pm
فوٹو۔۔۔ اے پی پی
فوٹو۔۔۔ اے پی پی

ایف آئی اے نے لیسکو کے 3 لائن سپرنٹینڈنٹ کو 18 ٹرانسفارمرز خرد برد کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور زون نے لائن سپرنٹینڈنٹس کیخلاف 18 ٹرانسفارمرز خرد برد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانتیں خارج ہونے پر گرفتارکیا گیا۔ ملزمان ہمایوں اصغر، حکیم ساجد اور اشرف لیسکو قصور سرکل میں تعینات تھے۔

ملزمان نے ٹرانسفارمرز اسٹور میں جمع کروانے کی بجائے پرائیویٹ ورکشاپ میں رکھے۔ ٹرانسفارمرز کو غیر قانونی طور پر اپنی تحویل میں رکھا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔

lahore

electricity prices