لاہور میں لاوارث بچوں سے بد فعلی کروانے والا گینگ پکڑا گیا
لاہورمیں پولیس نےگھرسےبھاگے ہوئےاور لاپتا ہونے والے بچوں کے جنسی استحصال کروانے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 8 بچوں کو بازیاب کروالیا۔
ملزمان کا ٹارگٹ گھروں سے کسی نہ کسی وجہ سے بھاگ کرآنے والے بچے ہوتے تھے ملزمان ان بچوں کو ورغلا کریا زبردستی مختلف سرائے میں لے جاکر وہاں پرجنسی استحصال کرواتے تھے ۔
ملزمان اس گھناو نے کام کے لیےمہمانوں سے 500 سے 1500 روپے تک لیتے اوران بچوں کو 200 سے 300 روپے تک دیتے تھے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق ملزمان یا بچے زیادہ ترداتا دربارکے اطراف سے لے کر جاتے اورچند روپے کی خاطر ان سے بد سلوکی کرواتے تھے ۔
پولیس نے مختلف سرائے پر چھاپے مار کر آٹھ بچوں کو بازیاب کرواکر گروہ کے 4 ارکان کو گرفتارکرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان ڈیڑھ سال سے یہ کام کررہے تھے۔
پولیس نےملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments are closed on this story.