Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

امریکا کے خلاف پاکستان ایک نہیں دو میچز ہارا، محمد حفیظ

محمد عامر سے سپر اوور کروانا بڑی غلطی تھی، سابق کپتان
شائع 08 جون 2024 04:59pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کی ناقص شکست پر بیان جاری کر دیا۔

قومی ٹیم کے سابق ڈائریکٹر محمد حفیظ نے ایک چینل پر بات کرتے ہوئے محمد عامر کے سپر اوور کروانے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی یا پھر نسیم شاہ جو کافی سالوں سے ٹیم کا حصہ ہیں انہیں سپر اوور دینا چاہیئے تھا۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے بری خبر

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی قومی ٹیم میں 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور وہ کافی ٹائم بعد بڑا ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد حفیظ نے یہ بھی بتایا کہ ہماری ٹیم ایک دن میں دو میچ کیسے ہاری۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہم مقررہ 20 اوور کا کھیل ہارے اور پھر سُپر اوور میں ہمیں شکست کا سامنا ہوا۔ ہماری ناقص بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ بھی شکست کی وجہ بنی۔

واضح رہے پاکستان اپنا اگلا میچ بروز اتوار روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلنے جا رہا ہے جس میں ’ڈو اینڈ ڈائی‘ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

پاکستان

PakvsUSA

Match Lost