Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے حوالے سے بری خبر

خیال رہے کل ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔
شائع 08 جون 2024 04:25pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور بھارت نیویارک کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آپس میں ٹکرائیں گے۔ مگر وہیں میچ کے دوران بارش کے حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

خیال رہے کل ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان بمقابلہ بھارت: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل ہوگا، کس کا پلڑا بھاری؟

وہیں موسم کی صورتحال بتانے والی رپورٹس کے مطابق کل نیو یارک میں بارش کا امکان زیادہ ہے جس سے میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک بھارت ٹاکرے کے روز 51 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، بارش مقامی وقت کے مطابق میچ شروع ہونے کے آدھے گھنٹے بعد متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میچ کا وقت دن میں رکھا گیا ہے جس کے باعث ممکن ہے کہ بارش کی صورت میں اضافی اوورز دیے جا سکتے ہیں۔

india

پاکستان

cricket match

ICC T20 World Cup

2024