Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان کو شکست دینے والا بھارتی نژاد امریکی سافٹ انجینیئر کھلاڑی کون ہے؟

سوربھ بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھتے ہیں
شائع 08 جون 2024 12:15pm
تصویر بذریعہ: آئی سی سی
تصویر بذریعہ: آئی سی سی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا کے ہاتھوں شکست جہاں سب کو افسردہ کر رہی ہے، وہیں امریکی کھلاڑی بھی سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

جمعرات کے روز ہونے والے میچ میں پاکستان کی شکست جہاں سوشل میڈیا پر چھائی رہی وہیں امریکی کھلاڑی جو کہ سافٹ وئیر انجینیئر ہیں، سب کی توجہ حاصل کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم شروعات سے ہی لڑکھڑاتی دکھائی دی، اور پھر پاور پلے میں کچھ ایسا کیا جس نے سب کو حیران ہی کر دیا کہ واقعی یہ پاکستانی ٹیم ہے؟

پاکستانی ٹیم نے 20 اوورز میں محض 160 رنز کا ہدف دیا، بابر 44 رنز بنا سکے، شاداب 40 بنا سکے، جبکہ دیگر بلے باز ناکام رہے۔

افغان بلے بازوں نے ورات کوہلی کا ریکارڈ برابر کر دیا

امریکا کے سوربھ نریش نیتراوالکر نے 4 اوورز میں 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سوربھ امریکی سافٹ وئیر کمپنی ’اوریکل‘ میں کام کرتے ہیں۔

بھارتی نژاد امریکی کھلاڑی نے سپر اوور میں پاکستان کو محض 18 رنز تک ہی محدود رکھا، سوربھ کا تعلق بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے ہے، جبکہ وہ بھارت کی انڈر 19 ٹیم میں بھی کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں، ساتھ ہی بھارت کی طرف سے انڈر 19 ورلڈ کپ بھی کھیل چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ 2010 کے انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت کی طرف سے کھیل رہے تھے، اس دوران انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بی بی سی ہندی کے مطابق سوربھ کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 2013 میں انہیں انجینیئرنگ کے شعبے میں ایک نوکری مل گئی تھی، پھر انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ تقریبا 2 سال تک کام نہیں کریں گے اور اپنا وقت کرکٹ کو ہی دیں گے۔ جبکہ وہ ممبئی کی ٹیم کے لیے کھیلنا چاہتے تھے۔

سوربھ نے ماسٹرز کی تعلیم کی ہوئی ہے، جبکہ اب وہ امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے رکن بن گئے ہیں۔ ان کی لنکڈ ان پروفائل کے مطابق وہ گزشتہ 8 سال سے اوریکل کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔

کوہلی کو بابر اعظم کےہاتھوں ایک بار پھر شکست کا سامنا

سافٹ وئیر کمپنی میں ملازمت کے بعد سوربھ نے امریکی شہر سان فرانسسکو میں رہائش اختیار کر لی تھی، تاہم ہر ہفتہ وار چھٹی پر وہ کلب کرکٹ کے ٹورنامنٹ کھیلنے جاتے تھے۔

کھلاڑی کا کہنا تھا کہ وہ ٹورنامنٹ بھارت کے معیار کے نہیں ہوتے ہیں، نہ ہی یہاں عام پچز ہیں۔ لیکن لاس اینجلس میں ممبئی کے طرز کی 3 سے 4 پچز ایک پارک میں موجود ہیں۔

سوربھ اکثرتعطیل والے دن انہی پچز پر کرکٹ کھیلا کرتے تھے، سوربھ اب تک اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر میں 48 میچز کھیل چکے ہیں، جبکہ اس دوران انہوں نے 73 وکٹیں حاصل کی ہیں، 29 ٹی 20 میچز میں 29 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

پاکستان

America

t20 world cup 2024

PakvsUSA

Saurabh Naresh