Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے ملاقات میں پابندی کا سبب بننے والی جیل رول کی شق عدالت میں چیلنج

جیل رول کی شق 265 آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے، درخواست
شائع 08 جون 2024 11:49am

عمران خان سے جیل میں لوگوں کی ملاقات اور انٹرویو پر پابندی والی پاکستان جیل رول کی شق 265 کو لاہور ہائیکورٹ میں چلینج کر دیا گیا۔

شہری عبد اللہ ملک نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل رول کی شق 265 قیدی سے انٹرویو، ملاقاتیں کرنے اور آرٹیکل لکھنے سے روکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جیل رول کی شق 265 آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ لوگوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا۔ قید کے دوران نواز شریف جیل میں ملاقاتیں کرتے تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاکستان جیل رول کی شق کو 265 کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Lahore High Court

Jail Rules

Section 265