Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سرکاری اداروں کی درجہ بندی میں تاخیر پر وزیرِ اعظم کا اظہارِ ناراضی

تمام متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنز کو 10 جون کی نئی دیڈ لائن کا پورا خیال رکھنے کی ہدایت
شائع 08 جون 2024 11:47am

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری ملکیت والے تجارتی اداروں کی درجہ بندی میں تاخیر پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ سیکریٹریز سے کہا ہے کہ وہ ذاتی طور پر فعال ہوکر اس عمل کی نگرانی کریں اور متعلقہ سفارشات اور سمری وفاقی کابینہ میں جمع کرائے جانے کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ بزنس ریکارڈ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے ایڈیشنل سیکریٹری دوم سید شکیل شاہ نے متعلقہ سیکریٹری کے نام خط میں کہا ہے کہ وزیر اعظم، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور کابینہ کمیٹی برائے ریاستی اداروں کی طرف سے کئی بار ہدایات جاری کیے جانے کے باوجود سرکاری ملکیت والے تجارتی اداروں کی درجہ بندی سے متعلق فہرست اب تک جمع نہیں کرائی گئی ہے۔ اس حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن 27 مئی کو گزر چکی ہے۔

نجکاری کے عمل کو بحسن و خوبی انجام تک پہنچانے کے لیے سرکاری ملکیت والے تجارتی اداروں کی درجہ بندی ناگزیر ہے اس لیے مطلوب سفارشات اور سمریز کے بروقت جمع نہ کرائے جانے سے نجکاری کے عمل کی رفتار میں کمی آسکتی ہے۔

وزیرِ اعظم نے تاخیر کا نوٹس لے کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ ڈویژن میں تمام متعلقہ سفارشات اور سمریز کی وصولی کے لیے 10 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔ اس ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ماہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اسٹریٹجک اداروں سے ہٹ کر سرکاری ملکیت والے تمام اداروں کی نجکاری کردی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ اس سلسلے میں ضروری دستاویزی اور قانونی کارروائی کے سلسلے میں نجکاری کمیشن سے اشتراکِ عمل کریں۔

پی آئی اے کی نجکاری میں غیرملکیوں کی عدم دلچسپی؟ بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جن وزارتوں اور ڈویژنز سے سفارشات اور سمریز مطلوب ہیں اُن کے نام اور اداروں کی تفصیل :

کابینہ ڈویژن ۔۔۔ پاکستان ٹوراِزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکسان

کامرس ڈویژن ۔۔۔ پاکستان ری انشورنس کمپنی لمٹیڈ، نیشنل انشورنس کمپنی لمٹیڈ، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاک ایکسپو سینٹرز (پرائیویٹ) لمٹیڈ

پاکستان نے آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی

کمیونی کیشن ڈویژن ۔۔۔۔ پاکستان پوسٹ آفس ڈپارٹمنٹ

ڈیفینس پروڈکشن ڈویژن ۔۔۔ کے ایس اینڈ ای ڈبلیو، ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان

فائنانس ڈویژن ۔۔۔ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز بینک لمٹیڈ، ایگزم بینک آف پاکستان، نیشنل سیکیورٹی پرنٹنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمٹیڈ، نیشنل بینک آف پاکستان، صنعتی ترقیاتی بینک

ہاؤسنگ اینڈ ورکس ۔۔۔ نیشنل کنسٹرکشنز لمٹیڈ، پاکستان انوائرنمنٹل پلاننگ اینڈ آرکٹیکچرل کنسلٹنٹ

انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن ۔۔۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی، ایس ایم ای ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (اسمیڈا)

انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ۔۔۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ریڈیو پاکستان)، پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی)

وزارتِ خزانہ ڈسکوز کو نجکاری فہرست سے نکالنے کی مخالف

انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونی کیشن ۔۔۔ نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن

میریٹائم افیئرز ۔۔۔۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ، پورٹ قاسم اتھارٹی، گوادر پورٹ اتھارٹی، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن

نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ۔۔۔ پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) لمٹیڈ

پیٹرولیم ڈویژن ۔۔۔ پاکستان منرل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن

اداروں کی نجکاری پر پیپلز پارٹی کی مخالفت، ’پی ٹی آئی حق میں رہی ہے‘

پاور ڈویژن ۔۔۔ جینکو ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ، نیشنل پاور پارک مینیجمنٹ کمپنی لمٹیڈ، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمٹیڈ، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹیڈ (سی پی پی اے جی)، پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ، نیشنل انجینیرنگ سروسز آف پاکستان (نیسپاک)

پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی لمٹیڈ

ریونیو ڈویژن ۔۔۔ پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمٹیڈ

منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ۔۔۔۔ ایس ٹی ای ڈی ای سی ٹیکنالوجی کمرشلائزیشن آف پاکستان۔

privatization

PM IRKED ON DELAY

COMMERCIAL CATEGORIZATION