Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

نو مئی کے کرداروں کو سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، قرارداد
شائع 08 جون 2024 11:32am

پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی 2023 کے کرداروں کو سزا دلانے کے لیے قرار داد جمع کرا دی گئی۔

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رکن شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نو مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بے امنی دیکھی گئی تھی۔

پنجاب اسمبلی سے منظور ہتک عزت بل قانون بنتے ہی عدالت میں چیلنج

9 مئی کو مشتعل افراد کی جانب سے ملک بھر میں مختلف مقامات پر عسکری تنصیبوں پر حملے، جلاؤ گھیراؤ اور مظاہرے کیے گئے تھے، اس دوران سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

شعیب صدیقی نے قرارداد میں مؤقف اپنایا کہ فوجی تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9 مئی کا دن المناک، افسوسناک، دلخراش، نا قابل فراموش سانحہ اور سیاہ ترین باب ہے۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ ریاست، ملکی سلامتی، اعلیٰ عدلیہ اور اداروں کے خلاف گھناؤنی سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔

punjab assembly

9 May Resolution