Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی کرکٹر کا حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام

رسٹی تھیرون نے آئی سی سی سے بھی سوال کر ڈالا
شائع 08 جون 2024 10:51am

پاکستان کو ہرانے کے بعد امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام لگا دیا۔

امریکی کرکٹر رسٹی تھیرون نے ”ایکس“ پر کی گئی پوسٹ میں حارث رؤف پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے لکھا کہ میچ کے دوران حارث نے انگوٹھے کے ناخن کا استعمال کرتے ہوئے گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔

پاک امریکا میچ میں دھونی کی خفیہ انداز میں انٹری، تصاویر وائرل

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایکس ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا ایسا دکھانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ باؤلر نے نئی گیند کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی؟ تو گیند تبدیل ہونے کے محض دو اوورز بعد کیسے سوئنگ ہونے لگی؟

بابر اعظم سمیت قومی کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ کتنی؟

واضح رہے کہ 6 جون کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں میزبان امریکہ نے پاکستان کو سُپر اوور میں 5 رنز سے شکست دی تھی۔

امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو 19 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم ایک وکٹ پر 13 رنز بناسکی۔

Haris Rauf

icc mens t20 world cup

PakvsUSA

Ball Tempering

Rusty Theron