Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بمقابلہ بھارت: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا کل ہوگا، کس کا پلڑا بھاری؟

ٹیم پاکستان ایک روز آرام کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ مشقیں شروع کرے گی
شائع 08 جون 2024 10:34am

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ”پاکستان بمقابلہ بھارت“ اتوار 9 اپریل کو نیویارک میں ہونے جارہا ہے۔

قومی اسکواڈ نیویارک میں موجود ہے، ٹیم پاکستان ایک روز آرام کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ مشقیں شروع کرے گی۔

میچ سے قبل قومی کرکٹرز فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیں گے اور نیٹس میں بیٹنگ اور باؤلنگ کی پریکٹس بھی کریں گے۔

امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز“ کے مطابق پہلی بار امریکہ 9 جون کو دنیا کے اس سب سے بڑے مقابلے کی میزبانی کرے گا۔

اس میچ کو 400 ملین سے زائد لوگوں کے دیکھنے کی امید ہے۔ اس سے قبل کنساس سٹی اور فرانسسکو کے درمیان سپر باؤل کا میچ تقریباً 125 ملین ناظرین نے دیکھا تھا۔

نیویارک میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت اتوار کو مدمقابل آئیں گی۔

بھارت نے اپنے پہلے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دی تھی لیکن میزبان امریکہ کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کھیلے گئے ہیں جس کے مطابق بھارت کا پلڑا بھاری ہے، جس نے پانچ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

پاکستان کو ایک میچ میں فتح ملی جبکہ ایک ٹائی ہوا، جس پر سپر اوور میں پاکستان کو ناکامی ہوئی تھی۔

دونوں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 12 میچوں میں نو بھارت نے جیتے، پاکستان صرف تین میچ جیت سکا، ان میں ایشیا کپ کے ٹی ٹوئنٹی فار میٹ کے میچز بھی شامل ہیں۔

نیویارک میں پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 2 میچز کھیلے گی، پہلا میچ 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے ہوگا۔

India vs Pakistan

icc mens t20 world cup