Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کی پنجاب کابینہ کے فیصلے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

پنجاب کابینہ نے عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا تھا
شائع 08 جون 2024 09:49am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے لیے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے۔

جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ دس جون کو اپیل پر سماعت کرے گا، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

imran khan

Lahore High Court