خیبر پختونخوا اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2024“جمع
بل کا مقصد چائلڈ میرج کو قابل گرفت جرم بنانا ہے
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں ”پختونخوا چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2024“جمع کروادیا گیا بل لیگی رکن صوبیہ شاہد نے جمع کیا۔ بل کا مقصد چائلڈ میرج کو قابل گرفت جرم بنانا ہے۔
بل کے تحت چائڈ میرج کے مرتکب افراد کو تین سال تک کی سزا کی تجویز دی گئی ہے۔ بل کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے فرد کو بچہ تصور کیا جائے گا ۔ بچے سے شادی کرنا ”کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898“ کے تحت قابل سزا جرم ہوگا۔
چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل کے مطابق بل کا مقصد صوبے میں چائلڈ میرج کی حوصلہ شکنی کرنا اور بچوں کی شادی کو اس بل کے زریعے قابل گرفت جرم بنانا ہے.
صوبیہ شاہد کا کہنا ہے کہ بل کی منظوری سے بچوں کے حقوق کے تحفظ ملے گی کا ۔
KPK Assembly
Child Abuse
CHILD MARRIAGE
KPK Government
مقبول ترین
Comments are closed on this story.