Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سندھ اسمبلی : کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے مسئلے پر ایم کیو ایم اور پی پی آمنے سامنے

اپوزیشن لیڈر کا رویہ مناسب نہیں، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ
شائع 07 جون 2024 07:17pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

سندھ اسمبلی میں امن وامان کی مسئلے پر ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئی۔ وقفہ سوالات کے دوران ایم کیو ایم ارکان نے شور شرابہ کیا۔ ایم کیو ایم رہنما علی خورشیدی نے کہا کہ امن و امان ہمارے لئے اہم مسئلہ ہے، ستر جانوں کا ضیاع وقفہ سوالات سے اہم ہے۔ جواب میں وزیراعلی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا رویہ مناسب نہیں۔

کراچی میں امن وامان اور اسٹریٹ کرائمز کے مسئلے پر سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بھرمار کی۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی بلقیس مختار کا کہنا تھا کہ رحمان ڈکیٹ اورعزیر بلوچ لوگوں کے سروں کے ساتھ فٹبال کھیلتے تھے، امن کمیٹی کہاں ہے ؟

جواب میں وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ اجمل پہاڑی معصوم شہریوں کا قاتل تھا، جب کہ اپوزیش لیڈرعلی خورشیدی نے کہا کہ اسمبلی فلور پر بھی بات نہیں کرنے دی جارہی۔

ایم کیوایم ارکان نے کارروائی کا واک آؤٹ کیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر کے رویئے کوغیرمناسب قرار دیا۔

karachi

Sindh Assembly

MQM Pakistan

Karachi Street Crimes

Pakistan People's Party (PPP)