Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : محکمہ اطلاعات کے فیسلیٹیشن سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

تمام ریکارڈ محفوظ ہے، وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن
شائع 07 جون 2024 06:57pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

سندھ سیکریٹریٹ محکمہ اطلاعات کےآفس میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ محکمہ اطلاعات کے فیسلیٹیشن سینٹر میں لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

حکام کے مطابق آگ لگنے سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتشزدگی کے واقعہ پر وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا بیان بھی سامنے آگیا، وزیراطلاعات نے بتایا کہ تمام ریکارڈ محفوظ ہیں۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود بھی ہے۔

karachi

fire

Sindh Assembly

Karachi Police