حج میں ’سیاسی نعروں‘ کی کوئی جگہ نہیں ہے، سعودی وزیر حج
سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے کہا کہ حج کے دوران سیاسی نعروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق توفیق الربیعہ نے جمعرات کو ایک رپورٹر کی طرف سے ”سیاسی اور فرقہ وارانہ نعروں“ کے قواعد اور تادیبی اقدامات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”حج عبادت کے لئے ہے، کسی سیاسی نعروں کے لئے نہیں“۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی قیادت اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے کہ حج حقیقی معنوں میں عقیدت، سکون اور روحانیت کی اعلی ٰ ترین سطح کا مظہر ہو۔
واضح رہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر حج کے اس بیان کا اشارہ ممکنہ طور پر غزہ کی جانب ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت کے حامی اماموں نے اکتوبر سے ہفتہ وار جمعہ کے خطبوں میں غزہ اور فلسطینیوں کے لئے عوامی طور پر دعا کی ہے ، لیکن وزیر حج کی طرف سے اعلان کردہ قواعد کے مطابق اس طرح کے اظہار پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔
Comments are closed on this story.